اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی نے بدھ کے روز، یمن میں جنگ بندی کے قیام کے لیے اس ملک کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد کی کوششوں کی حمایت کی ہے- نبیل العربی نے تمام یمنی فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ بندی سے اتفاق کر کے، یمن کے عام شہریوں کا قتل عام بند ہونے اور اس ملک کے عوام کی مشکلات میں کمی لانے میں مدد کریں- واضح رہے کہ بعض عرب ذرائع نے اتوار کے روز سے عید الفطر تک ممکنہ جنگ بندی کے قیام کی خبر دی ہے- اس کے ساتھ ہی رپورٹوں سے یہ بھی چلتا ہے کہ یمن کی مفرور حکومت نے جنگ بندی کے قیام کو، حوثیوں کی جانب سے تمام قیدیوں کو رہا کرنے اور عوامی رضاکار فورس اور یمن کے مفرور صدر کے حامیوں کے درمیان جنگ والے چار صوبوں سے حوثیوں کے نکل جانے سے مشروط کیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲